फ्याटावाको बारेमा

मिति :

Sat, Apr 11 2015
प्रश्न

رضاعى بہن كى بہن سے شادى كرنے كا حكم

كيا رضاعى بہن كى بہن سے شادى كرنا جائز ہے ؟

उत्तर
उत्तर

الحمد للہ:

جس كى رضاعى بہن ہو جس نے اس كى ماں كا دودھ پيا ہو يا پھر كسى اجنبى عورت كا دونوں نے دودھ پيا تو اس كے ليے اس رضاعى بہن كى بہن سے شادى كرنا جائز ہے.

ليكن اگر كسى لڑكے نے كسى لڑكى كى ماں كا دودھ پيا ہو تو وہ اس لڑكى اور اس كے سب بہن بھائيوں كا رضاعى بھائى بن جائيگا، اس ليے اس ميں كسى ايك كے ساتھ بھى شادى كرنا جائز نہيں ہو گى.

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب