تفسیر السعدی - تيسير الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان - أردو - 11
زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے:
1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے.
2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے.
3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے.
4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے.
5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے.
6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے.
7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے.
8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے.
9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے.
10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے.
مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.