قرآن مقدّس اورحدیث مقدّس
زیر مطالعہ کتاب "قرآن مقدس اورحدیث مقدس" میں ان احادیث کا مُسکٍت جواب دیا گیا ہے جس پر علامہ احمد سعید نے مستشرقین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی حدیث دشمنى ثابت کی ہے اور صحیح حدیث کو قرآن کریم کے خلاف ٹہرا کرمن گھڑت ثابت کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے.ان شاءاللہ اس کتاب کوپڑھنے کے بعد قاری کو بخوبی علم ہوجائے گا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کسقدر احتیاط اور توجہ سے کتاب"صحیح بخاری" کی تصنیف کی ہے جسے امت نے کتاب اللہ کے بعد سب سے افضل کتاب کا درجہ دیا ہے.ابواسحاق محمد الإسفرائينى (ت408هـ) فرماتے ہیں: "فن حدیث کے ماہرین کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ صحیحین کے تمام اصول ومتون قطعاً صحیح ہیں اور اسمیں کوئی اختلاف نہیں اگرکچہ اختلاف ہے تو وہ احادیث کی سندوں اورراویوں کے اعتبارسے ہے".(فتح المغيث للسخاوى: 1 /64، والنكت لابن حجر: 1 /377).